Popunder ads

Breaking

بدھ، 26 فروری، 2020

پاک فضائیہ کی تاریخ میں 27 فروری ایک ناقابل فراموش دن,پرومو جاری

پاک فضائیہ کی تاریخ میں 27 فروری ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔  گزشتہ سال اسی روز پاک فضائیہ نے دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کر کے اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اسی روز دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔  اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایوی ایشن آرٹس کی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ اس نمائش میں نوجوان آرٹسٹس کے فن پارے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ حسینی کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش عوام کے لیے 28 اور 29 فروری کو کھلی رہے گی۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.