Popunder ads

Breaking

پیر، 3 فروری، 2020

شکاریوں کا وائلڈلائف حکام پر حملہ، فائرنگ سے 2 زخمی

رحیم یار خان کے چولستانی علاقے میں با اثر شکاریوں نے فائرنگ کرکے محکمہ جنگلی حیات کے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ وائلڈ لائف کے افسر نے کا کہنا ہے بااثر افراد نے چند روز قبل چالان کاٹنے کی رنجش پر حملہ کیا ہے۔
وائلڈ لائف عملے پر حملے کا واقع تھانہ تبسم شہید لیاقت پور کی حدود چولستانی علاقے شادی والا کے قریب پیش آیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے حکام کے مطابق 15 سے زائد شکاریوں نے وائلڈ لائف عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف کے انسپکٹر اللّٰہ نواز اور گائیڈ محمد اکرم شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کو طبی امداد کے لیے رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف آفیسر عاصم کامران نے کہا کہ عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور فائرنگ کرنے والے افراد با اثر ہیں۔ چند روز قبل شکار کرنے کے دوران ملزمان کا چالان کیا گیا تھا جس کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے ملزمان نے 15 سے زائد افراد کے ہمراہ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے چند روز قبل رینجرز کے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو درخواست دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.