سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلی سندھ کو تاحیات نا اہل قراردینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی طلب کرلی اور ساتھ ہی مراد علی شاہ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرریوں سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لیں۔
وزیراعلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ مرادعلی شاہ کو دہری شہریت سرنڈر کرنے پر کلئیر قرار دیا گیا تھا جس پر عدالت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست پر حکم نامے کی کاپی طلب کرلی۔
وزیراعلی سندھ کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرری کے کیس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا مشیروں کو بھی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت 27 فروری کو تصیلات پیش کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.