Popunder ads

Breaking

جمعرات، 27 فروری، 2020

سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں اچانک 2 دن کی چھٹی کا اعلان کیوں کیا؟ جانیے اس خبر میں

ملک میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان حکومت نے 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں۔
تاہم اب صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعے کو بند رہیں گے۔خیال رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم نے اپنی ٹوئٹ میں چھٹی کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ (27 اور 28 فروری) کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 26, 2020

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ کیسز کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی کے 22 سالہ یحییٰ جعفری میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد سے تشخیص ہونے والے مریض کی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور دونوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.