Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

حکومت کا گندم کے بعد 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: ( یکم فروری 2020) پہلے ایکسپورٹ، اب امپورٹ، پہلے گندم، اب چینی، بدانتظامی عوام پر بھاری پڑنے لگی، حکومت نے بحران کے پیش نظر 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک میں آٹے کے بعد چینی بحران کا خدشہ ہے، حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چینی کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ چینی کے ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کرنے کیساتھ برآمد کا باقی کوٹہ بھی روک لیا جائے۔
وزارت تجارت 11 لاکھ چینی کی برآمد کا کوٹہ روکنے کے لیے سمری ای سی سی کو پیش کرے۔ فیصلہ وزیر اعظم نے عوامی مشکلات کے پیش نظر چینی کی قیمتوں میں اضافے اورمصنوعی قلت کےتدارک کے لیے کیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے چینی کی ہفتہ وار قومی ریٹیل پرائس 79روپے کلو ہے۔ چینی کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق یہ قیمت اس وقت 62.60 روپے فی کلو گرام ہے، وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو 3لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.