کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چین سے سبزیاں آنا بند ہو گئیں ، چائنہ ادرک اور لہسن کے دام مزید بڑھ گئے، اتوار بازاروں میں موسمی سبزیاں بھی پہنچ سے باہر ہونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے سبز مصالحہ جات کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ، چین سے سپلائی معطل ہونے پر چائنہ ادرک اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادرک چائنہ کی قیمت 50روپے اضافے سے 300سے 350روپے کلو ہو گئی۔ لہسن چائنہ 90روپے مہنگا ہوا، قیمت 270سے 360روپے کلو تک جا پہنچی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین سے ترسیل کم ہونے کی وجہ سے ان اشیا کی قیمتوں میں تیزی آئی۔مٹر 5روپے اضافے سے 120روپے، آلو اور گاجر 6روپے اضافے سے 34روپے کلو ہو گئے۔ پیاز بدستور 44روپے کلو میں فروخت ہوا۔
اتوار، 2 فروری، 2020
کورونا وائرس کا خدشہ:چین سے سبزیاں آنا بند،چائنہ ادرک، لہسن کے دام مزید بڑھ گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.