کراچی: (04 فروری 2020) ایک روزشدیدمندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ 474پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار884کی سطح پر بند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارتیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ 474 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 884پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور ہر343 کمپنیزکے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,953جبکہ کم ترین سطح 40,349 ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر10پیسے کمی سے154.51سے کم ہوکر 154.41 پربندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کے اضافے سے154.50 سے بڑھکر 154.60پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب سونا350روپے کی کمی سے90ہزار 700 روپے پرپہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت300 روپے کمی کے بعد 77 ہزار 761روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا9ڈالر کی کمی سے 15 سو70 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.