Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

کراچی میں صبح سویرے مارکیٹیں کھلنے لگیں

کراچی کی مختلف مارکیٹوں کی اسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کراچی میں صبح سویرے 8:30 بجے کی اوقات پر کاروبار کا آغاز کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے میریٹ روڈ پر واقع حافظ اسلام مارکیٹ نے مارکیٹ صبح 8.30 پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
عموما اس علاقے میں اور کراچی کے دیگر علاقوں میں مرکیٹیں 12 بجے دوپہر کے بعد کھلتی ہیں اوررات دیر گیۓ تک کھلی رہتی ہیں جس کا منفی اثر نہ صرف کاروبار پر پڑھتا ہے بلکہ سماجی زندگی پر بھی پڑتا ہے۔
ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ مہم کا ساتھ دیں اور دنیا کے دیگر شہروں کی طرح مارکیٹیں صبح جلدی کھولیں اور صبح سویرے کاروبار کی شروعات کریں۔
بلوچستان اپنے صنعتی علاقوں میں مارکیٹیں بنائے گااسی طرح 6.30 بجے تک کاروبار بند کردیں تاکہ اپنی گھریلو اور سماجی زندگی کو بھی وقت دے سکیں اس پوسٹ کو زیادہ سے شیٸر کرکے اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔
دوسری جانب کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے بھی دکانیں دیر سے کھولنے کی روایت توڑدی ہے۔
شہر قائد میں آج کچھ مارکیٹیں دوپہر 12 بجے کے بجائے صبح ساڑھے 8 بجے ہی کھل گئیں۔
بولٹن مارکیٹ میں صبح ساڑھے8 بجے دکانیں کھلیں تو دیگر مارکیٹوں نے بھی اس تقلید میں دکانیں صبح ساڑھے 8 بجے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
خریداروں نے بھی بولٹن مارکیٹ میں دکانیں جلد کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
کراچی کے ان روایت شکن دکانداروں نے اس حوالے سے کہا کہ دکانیں صبح جلدی کھولیں گے اور شام کو ساڑھے6 بند کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھر جلدی پہنچ کر بچوں کو بھی وقت دیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی کے تجارتی مارکیٹوں میں دکانیں 12 بجے دوپہر کے بعد کھلتی ہیں اور رات دیر گئے تک کھلی رہتی ہیں، مارکیٹیں دیر سے کھلنے اور رات گئے بند ہونے سے نہ صرف کاروبار پر منفی اثر پڑتا ہے بلکہ سماجی زندگی پر بھی یہ طرز عمل اثر انداز ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.