مظفرآباد: (05 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے کہتا ہوں کبھی مایوس نہیں ہونا۔ میرا ایمان ہے کشمیر اب آزاد ہوگا۔ مودی پانچ اگست کو بڑی غلطی کربیٹھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے رہنماؤں سے مل کر ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ اس کمیٹی کی مشاورت سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ بھارت سنگین غلطی کر بیٹھا ہے، میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کشمیری انشاءاللہ اس مشکل سے نکلیں گے۔ مودی نے ساری انتخابی مہم پاکستان کے خلاف چلائی۔ انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس ہٹلر سے متاثر ہے۔ گھر میں چوری کرنے والوں کے ساتھ دوستی یا مفاہمت کس طرح کرلوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا بھی اب مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کررہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.