Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

فواد چوہدری کا ایک بار پھر مریم نواز کے متعلق انتہائی سخت بیان، ن لیگ کے صفوں میں اشتعال

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے بیانئے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ہے ، اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانئے کے تابوت میں آخری کیل ہو گا، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔
احتساب کے بیانئے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ہے اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانئےکے تابوت میں آخری کیل ہو گا،اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2020خیال رہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی سرجری ہونا تھی لیکن انہوں نے مریم نواز کی غیر موجودگی میں سرجری کرانے سے انکار کردیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بھتیجی مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.