کراچی (نیوز ڈیسک) کراؤن کمپنی نے پاکستان کی سب سے سستی گاڑی متعارف کرا دی۔ کراؤن نامی پاکستانی کمپنی نے انتہائی سستی الیکٹرک گاڑی پیش کی ہے، اس گاڑی کی قیمت صرف چار لاکھ روپے ہے، کراؤن گروپ کی طرف سے 3 مختلف گاڑیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس الیکٹرک گاڑی کا ایک کلومیٹرکا سفر آپ کو صرف ایک روپے میں پڑے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی ہو جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ملک بھر میں جلد
جلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.