ہالینڈ کی حکومت نے 18 ویں صدی کا چوری ہونے والا قیمتی تاج ایتھوپیا کے حوالے کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالینڈکی حکومت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کا یہ ’شاہی تاج‘ 21سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیا تھا اور یہ وہاں کے لوگوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا۔تاج کی واپسی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایتھوپیا کے صدر ’ابی احمد علی‘ کو باضابطہ طریقے سے یہ رسمی تاج حوالے کیا گیا۔اس موقع پر ایتھوپیا کے صدر نے ہالینڈ کی حکومت کا بہت شکریہ ادا کیا۔خصوصی تقریب میں سراک اسفا کے علاوہ ہالینڈ کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت اور ترقیاتی تعاون ’سگردکاگ‘ نے بھی شرکت کی۔
ہفتہ، 22 فروری، 2020
18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج ایتھوپیا کے حوالے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.