Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 22 فروری، 2020

بھارت میں خواتین کیلئےموبائل باتھ رومز تیار

اے ایف پیاگر آپ کو بھارت کی سڑکوں پر گلابی بسیں چلتی نظر آئیں تو اس کو سفاری سمجھ کر اس میں ہرگز سوار نہ ہوں۔ کیوں کہ یہ بسیں بھارت میں خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی ضرورت پوری کرنے والی موبائل ٹوائلٹ بسیں ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے مغربی شہر پونے میں خواتین کیلئے عوامی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کیا گیا ہے، جس کیلئے بسوں کا سہارا لیا گیا اور انہیں موبائل ٹوائلٹس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اے ایف پیرپورٹ کے مطابق ان بسوں کو واش رومز آن وہیلز کا نام دیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں میں خواتین صرف 5 روپے کی رقم ادا کرنے کے بعد واش رومز کی سہولت کیساتھ ساتھ اپنے بچے کو دودھ بھی پلا سکتی ہیں، جب کہ یہاں ڈائپرز وغیرہ کی خریداری بھی کی جاسکتی ہے۔
اس سہولت کا آغاز 2016ء میں کاروباری شخصیات الکا سدالکار اور راجیو کھیر نے کیا تھا جسے ’’ٹی ٹوائلٹ‘‘ کا نام دیا گیا تھا،شہر بھر میں ایسی 12 موبائل ٹوائلٹ سہولت موجود ہیں۔ ان واش رومز کو روزانہ 200 سے زائد خواتین استعمال کرتی ہیں۔
اے ایف پیان بسوں میں بجلی فراہمی کیلئے سولر پینل سے مدد لی گئی ہے۔ بسیں چلانے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ایسی ہی مزید 1000 بسیں آنے والے 5 سالوں میں شروع کریں گے۔ بس میں کام کرنے والی خاتون ورکر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کام کرنا اچھا لگتا ہے، ان بسوں میں آنے والے دنوں میں خواتین کیلئے ٹی وی کی سہولت بھی دی جائے گی۔
موبائل ٹوائلٹس سے متعلق 18 سالہ ڈونگر کا کہنا ہے کہ جب وہ پارک میں آئیں تو انہیں واش روم جانے کی ضرورت محسوس ہوئی، جس کیلئے انہوں نے یہ موبائل پنک بس ٹوائلٹ استعمال کیا، جو نہ صرف بہت صاف ستھرا اور آرام دہ جگہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.