بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا کے نئے مریض ایران سے بذریعہ دبئی منامہ ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ وبائی امراض کے حوالے سے موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں ان کا علاج معالجہ ہورہاہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ کرونا کے شکار دو بحرینی شہری میاں بیوی ہیں جو ایران کے شہر مشہد گئے ہوئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین نے کیا بڑی کامیابی حاصل کر لیا؟ دنیا ہو گئی چین کی متعرف ...
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کرونا وائرس کی شکار ایک خاتون کا اعلان ہوا تھا جو ایران سے بذریعہ دبئی بحرین پہنچی تھی۔
قبل ازیں بحرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دو دن کے لیے دبئی اور شارجہ سے آنے والی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.