اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے مابین اب تک نو مقابلے ہوئے ہیں جن میں سے کوئٹہ نے پانچ مقابلوں میں فتح اپنے نام کی جبکہ اسلام آباد چار مقابلے جیتنے میں کامیاب رہا۔
پی ایس ایل فائیو 2020 کی باقاعدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اعلیٰ حکام پانچوں فرنچائز کے کپتانوں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہزاروں شائقین بھی تقریب میں شریک ہوئے
کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے لیے صوبائی حکومت اور پولیس نے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.