Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

پی ایس ایل5: اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ گر گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ کی پہلی گیند پر ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تواوپنرکولن منرو محمد نواز کی گیند پرکیچ آوٹ ہو گئے۔
ماضی میں دو بار پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 38 رنز پر گری جب لوک رونکی 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
ٹاس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پیچ بلے بازی کے لیے مفید ہے اور ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: 
اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے مابین اب تک نو مقابلے ہوئے ہیں جن میں سے کوئٹہ نے پانچ مقابلوں میں فتح اپنے نام کی جبکہ اسلام آباد چار مقابلے جیتنے میں کامیاب رہا۔
پی ایس ایل فائیو 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اعلیٰ حکام پانچوں فرنچائز کے کپتانوں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہزاروں شائقین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 
کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے لیے صوبائی حکومت اور پولیس نے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.