استنبول : ایران اور ترکی کےسرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، جس سے 4 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی سرحد کے قریب 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کے باعث 4 بچوں سمیت 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے کی شدت کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے ۔ ترک وزیر داخلہ وزیر سلیمان سویلو کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ چکی ہیں اورزلزلے سے 40 دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے اورمتعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 1،066 عمارتیں گر گئی ہیں ۔
پیر، 24 فروری، 2020
ترکی میں 5.7 شدت کا زلزلہ،8 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.