Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

پی ایس ایل5:افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان اورمہوش حیات پرفارم کریں گی


افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کی لائیو پرفارمنس کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی۔ حال ہی میں ان چاروں گلوکاروں کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے بہت ہی برا ردعمل موصول ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود امکان ظاہر کیا جارہا ہے یہ چاروں افتتاحی تقریب میں اسی گانے پر پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.