US Embassy, New Delhi, India/CNN
بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں امریکی سفارت خانے کے اندر 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ ہفتے کو پیش آیا اور پولیس نے ایک دن بعد اتوار کو ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کیا تھا۔
میڈیکل رپورٹ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سفارت خانے کے حکام کے مطابق متاثرہ بچی سفارت خانے کے ایک ملازم کی بیٹی ہے جو سفارت خانے کے اندر ہی اسٹاف کوارٹرز میں رہائش پذیر ہے۔
دوسری جانب پولیس ملزم کے بارے میں پولیس سمیت سفارتی حکام نے تاحال تفصیلات نہیں بتائیں۔ یہ بھی معلوم نہ ہوسکا کہ ملزم بھارتی شہری ہے یا امریکی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی نے خود ہی ملزم کو پہچان کر نشاندہی کی جس پر پولیس نے اسے حراست میں لیا مگر اسے تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
واقعہ کے بعد امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے کمپاؤنڈ کے اندر ایسا واقعہ ہونے پر ’شدید دکھ‘ ہے۔ سفارتی عملہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور متاثرہ بچی کو طبی امداد فراہم کی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سفارت خانہ انتہائی سخت سیکیورٹی کے حامل حساس ادارے میں واقع ہے جہاں حفاظتی اقدامات فول پروف ہیں۔ کئی مرحلوں پر مشتمل سیکیورٹی عملہ کے علاوہ الیکٹرانک نگرانی کا بھی انتظام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.