Popunder ads

Breaking

جمعرات، 27 فروری، 2020

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

ملتان: پی ایس ایل فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف باآسانی 14.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل سہیل تنویر اور الیاس کی شاندار بولنگ کی بدولت پشاور زلمی 18.3 اوورز میں صرف 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا۔
پشاور زلمی کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، حیدر علی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈوسن نے 22 اور کامران اکمل نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عرفان اور الیاس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں،شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.