Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں 8 سے 10ماہ لگیں گے: روس

روس نے کہا ہے کہ اس کو چین میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔
روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر صحت میخائل مراشکو نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’آج ویکسین کی تیاری کوئی مختصر دورانیے کا عمل نہیں ہے۔(کرونا وائرس کی) ایک ویکسین تیار کی جارہی ہے اور اس میں کم سے کم آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔یہ کسی کلینیکی آزمائش کے بغیر ابتدائی مرحلہ ہے۔‘‘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.