Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

امریکا اب پہلے زیادہ ترقی کرچکاہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اب پہلے زیادہ ترقی کرچکاہے، ہماری پہلے سے زیادہ عزت ہے، افغان جنگ کے خاتمے کیلئے امن مذاکرات کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے واشنگٹن میں اسٹیٹ آف دی یونین سے تیسرا خطاب کیا، امریکی صدرکی آمد پرکانگریسی رہنماوں نے ان کا بھرپوراستقبال کیا، ایوانِ نمائندگان تالیوں سے گونجتا رہا۔ ڈونلڈٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں اپنی حکومت کی کارکردگیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں امریکا سرفہرست ملک بن گیا ہے، ملک کی معیشت ماضی سے بہتر اور مضبوط ہوگئی ہے۔ملک میں نوکریاں بھی واپس آرہی ہیں اور ضرورت مندوں کو مواقع مل رہے ہیں، لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ ختم ہوچکا، بےروزگاری کی شرح امریکی تاریخ میں کم ترین مقام پر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.