لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں 50 سالہ ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کا معائنے کے بہانے 90 بار جنسی استحصال کرنے پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے بھارتی ڈاکٹر منیش شاہ کو بچیوں اور خواتین مریضوں کا غیر ضروری اور تفصیلی معائنہ کرنے، جنسی اعضا کو بلا ضرورت ہاتھ لگانے اور جنسی استحصال کرنے کی90 سے زائد شکایتوں پر 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں 17 خواتین کی شکایت پر پہلے بھی سزا ہوچکی ہے۔ جیوری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر منیش شاہ نے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کے رشتے کو ٹھیس پہنچائی، بھروسے کو توڑتے ہوئے محض جنسی لذت حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری معائنے اور ٹیسٹس کر کے مریضوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کیا۔
اتوار، 9 فروری، 2020
برطانیہ میں بھارتی ڈاکٹر کو خواتین مریضوں کا 90 بار جنسی استحصال کرنے پر 3 مرتبہ عمر قید
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.