بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے فلیگ شپ فون کے متبادل موبائل بنانے کا فیصلہ کیا، جو دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت ہوگا اور اس میں ٹچ اسکرین کے ساتھ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہوگا۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اُن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایپل کے نئے فون کی اسکرین 4.7 انچ ہوسکتی ہے جب کہ اس کا پروسیسر بھی جاندار ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے فون کی قیمت یا متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا البتہ مصدقہ اطلاع ہے کہ کمپنی اپنے نئے سیٹ کی تیاری آئندہ ماہ سے شروع کرے گی اور انہیں مارچ کے آخر تک فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون ایس ای 2 بنانے کا مقصد کم آمدنی والے صارفین کو جدید سہولیات پیش کرنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.