Popunder ads

Breaking

منگل، 11 فروری، 2020

سوشل میڈیا میں آنے والا ہے انقلاب، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

وزارت آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت رولز 2020 بنائے ہیں جس کے تحت نیشنل کور آڈی نیشن اتھارٹی بنائی جائے گی۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق رولز کے تحت بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند ہوں گی اور تین ماہ میں اتھارٹی سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔
پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ایک سال میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے، کمپنیز کو چھ گھنٹے کے اندر شکایت پر ممنوعہ مواد بلاک کرنا ہوگا تاہم تعاون نہ کیا تو اتھارٹی 50 کروڑ روپے تک جرمانہ کر سکے گی، جرمانے کے خلاف کمپنیاں اتھارٹی یا ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.