Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

ٹک ٹاک ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، چلتی ٹرین سے گر زخمی ہوگیا

وزیرریلوے کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین میں دروازے پر لٹک کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کا ہاتھ پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا، خوش قسمتی سے حادثے کی صورت میں نوجوان کی زندگی محفوظ رہی البتہ اُس کو چوٹیں آئیں۔
चलती ट्रेन में स्टंट दिखाना बहादुरी नही, मूर्खता की निशानी है। आपका जीवन अमूल्य है, इसे खतरे में ना डालें।नियमों का पालन करें, और सुरक्षित यात्रा का आनंद लें। pic.twitter.com/tauidfOqRj
— Piyush Goyal Office (@PiyushGoyalOffc) February 18, 2020وزیر ریلوے نے لکھا کہ اس طرح کے اقدامات بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے کیونکہ آپ زرا سی غلطی پر بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے لہذا اسے خطروں میں نہ جھونکیں، قوانین پر عملدرآمد کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو متاثرہ نوجوان کا دوست بنا رہا تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے یہ ویڈیو بنا رہے تھے۔یاد رہے کہ نوجوان انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک ویڈیوز بناتے ہیں جن کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بھارتی حکومت نے خطرناک مقامات پر کیمرہ استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے پر اس لیے پابندی عائد کی تاکہ نوجوانوں کی اموات کو روکا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.