Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

پشاورزلمی کےریپ سونگ میں ہانیہ اورمہوش کی دھماکےدار انٹری

کرکٹ شائقین کو بےصبری کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کا انتظار ہے۔ایسے میں پشاور زلمی کے آفیشل ترانے نے ان کے جوش وجذبے میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
زلمی کا آفیشل ترانہ پشتو زبان میں تیار کیا گیا ہے، دھوم دھڑکے کے ساتھ اس ریپ سونگ کو فورٹیٹوڈ پختون کور نے گایا۔
آفئشل ترانے کی خاص بات ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر کی موجودگی ہے۔ ہانیہ کا تعلق بھی پشاور سے ہی ہے۔
ویڈیو میں پشاور زلمی کے نمایاں کھلاڑیوں حسن علی، وہاب ریاض ، شعیب ملک ، امام الحق کے ساتھ مہوش اور ہانیہ عامر نے بھی خوب جوش دکھایا ۔
اس ریپ سونگ میں پاکستان اور کرکٹ سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔گانے کی ویڈیو حسن داور نے ڈائریکٹ کی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں بھی ڈیرن سیمی ہی پشاور زلمی کی کپتانی کریں گے۔
پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ میچز کراچی ، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.