Popunder ads

Breaking

جمعرات، 6 فروری، 2020

کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں پورا پاکستان ان کے ساتھ ہے، راجہ فاروق حیدر

میرپور : (6 فروری 2020) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مودی حکومت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتی، نقشے میں کھینچی گئی لکیریں دلوں کو جدا نہیں کرسکتیں۔
میرپور آزاد کشمیر میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا مقبوضہ کشمیر کے شہری خود کو تنہا نہ سمجھیں، نہ صرف آزاد کشمیر کے لوگ بلکہ پورا پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ میرپور کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دنیا دیکھ رہی ہے، میرپور میں پاکستان کا پرچم بھی لہرا رہا ہے، ظلم و جبر سے کسی کے جذبہ آزادی کو کچلا نہیں جاسکتا۔نقشے میں کھینچی گئی لکیریں دلوں کو جدا نہیں کرسکتیں۔
ریلی میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سلطان محمود، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.