ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا،مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سمیت ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ کہا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سمیت ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے،کرونا وائرس پرچین سے رابطے میں ہیں۔ چین میں پاکستانیوں کا خیال رکھاجارہا ہے، پاکستانی قوم نے186 روز سے لاک ڈائون کے شکار کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،کشمیری عوام لاک ڈائون کے باعث اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے چینی شہر ووہان میں متروک امریکی قونصلیٹ کی عمارت سے انسانی حیات کیلئے نقصان دہ کنٹینرز ملنے کے معاملہ پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک چین کی جانب سے سرکاری طور پر ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔ وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان ابھی تک بند ہے تاہم چینی حکومت پاکستانی طالبعلموں سمیت تمام شہریوں کو بہترین علاج اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سمیت ہرفورم پر اٹھاتا رہے گا۔ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان امن عمل کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔ ہم افغان دھڑوں کے مابین مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت جاری ہے.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.