Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا

ملتان: (02 فروری 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ شاہ محمود قریشی نے حلقے کے مختلف علاقوں میں جاکر وفات پاجانے والی شخصیات کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سماجی رہنما علی رضا گردیزی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے علی رضا گردیزی سے اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر دیگر سیاسی اور سماجی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وفات پاجانے والی شخصیات کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.