Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

وزیراعظم کا ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (02 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کریں گے۔ وزیراعظم کے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے سفرکا دورانیہ 4 سے 5 گھنٹے بڑھے گا۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث بھارت کی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم اسپیشل طیارے پر کل ملائیشیا پر روانہ ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.