Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

پچاس ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج سے لاگو ہو گئی

اسلام آباد: (1 فروری 2020) ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج یکم فروری سے لاگو ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی طرف سے قانون نافذ ہونے کے بعد اس ضمن میں دی گئی مہلت گزشتہ روز ختم ہوگئی۔
ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج یکم فروری سے لاگو ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی طرف سے قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔ قانون کی خلاف ورزی پر ایف بی آر کارروائی کر سکتا ہے۔ دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا۔ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی ہے۔ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کر 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.