Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

لاہور کی ایک تقریب میں شتروگھن سنہاکی شرکت ، ویڈیووائرل

ویب ڈیسک :بھارتی اداکار،سیاستدان شتروگھن سنہا نے گزشتہ روز لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی ،جس میں وہ ریماخان کے ساتھ بیٹھے دکھائی دیے، سوشل میڈیا پراس ویڈیونے دھوم مچادی ۔ دونوں ممالک کےعوام کے لئےانتہائی حیران کن منظراس وقت پیش آیا جب مقبوضہ کشمیر میں کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے باوجود بالی ووڈ کے نامور اداکار ایک ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچے۔ لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں معروف بھارتی شخصیت شتروگن سنہا  کو پاکستانی اسٹار ریما خان کے ساتھ دیکھا گیا ۔ ویڈیو  کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی اور پاکستانی دونوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.