Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 1 فروری، 2020

کراچی میں رانگ وے کی خلاف ورزی پر اب گرفتاری نہیں ہوگی

کراچی میں رانگ وے کی خلاف ورزی پر اب گرفتاری نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر اب کوئی  گرفتاری اور مقدمہ نہیں ہوگا۔
صوبائی مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے ٹریفک کے معاملے محکمہ داخلہ اور حکومت سندھ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس معاملہ پر بہت فکر مند تھے اور انہیں شہریوں کی پریشانی کا احساس تھا۔
 صوبائی مشیر نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سے اس گھمبیر معاملہ پر مفصل گفت و شنید کی اور کہا کہ اس خلاف ورزی پر کسی ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جائے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہری بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور گاڑیوں کو ون وے کے مخالف سمت میں نہ چلائیں مزید برآں اپنے قانونی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں ۔
واضح رہے کہ صوبائی مشیر نے کہا کہ اس معاملہ پر اب کوئی گرفتاری نہیں ہوگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.