Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 1 فروری، 2020

پاکستان کی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘اب نیٹ فلکس پر بھی دستیاب

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم’ طیفا اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار علی ظفر اور اداکارہ مایا علی کی سپرہٹ فلم’ طیفا ان ٹربل ‘کو پاکستانی شائقین اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔
After global release last year #Teefaintrouble now available on #Netflix in #Pakistan. Enjoy ! pic.twitter.com/Vz7EMvNNAA
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 29, 2020
اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ’گزشتہ سال دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد ’طیفا ان ٹربل‘اب نیٹ فلکس  پر بھی دستیاب ہے‘۔
یاد رہے کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی۔
پاکستان کی  فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘  نے دنیا بھر سے 50 کروڑ کی کمائی کی تھی اور باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پائی تھی۔
واضح رہے کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.