پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کی شرکت متوقع ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 20فروری کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی عظمت ، عارف لوہار ، عاصم اظہر اور ہارون سمیت اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات بھی شرکت کریں گی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا آفیشل گانا ’تیار ہیں‘میں گلوکار علی عظمت، لوک گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید اور نوجوان سنگر عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔
پی ایس ایل ترانے ’’تیار ہیں، تیار ہیں، ہم پھر سے جوش دکھانے کو‘‘ کی ویڈیو میں قومی ٹی 20 کپتان بابر اعظم، کرکٹرز حسن علی، رومان رئیس، سابق کپتان سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہیں، ویڈیو میں کرکٹ شائقین نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد نظر آرہی ہیں۔
ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے، اس سے قبل 4 مقابلوں کے بیشتر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار میگا کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں منعقد کئے جارہے ہیں، افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی میں ہوگی جبکہ اختتام 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.