Popunder ads

Breaking

اتوار، 23 فروری، 2020

آفریدی نے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ مودی کی کلاس لےلی

آفریدی نے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ مزید شہروں میں بھی میچز کرانے کی تجویز دےدی۔ آل راؤنڈر کے مطابق جب تک نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم ہیں روایتی حریف ٹیموں کی سیریز ممکن نہیں۔
 ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں مکمل واپس لانے کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔
آفریدی نے کہا اس سے لیگ مزید مضبوط اورساکھ بڑھے گی، چار شہروں میں میچزکھلاڑیوں کیلیے بھی بہت زبردست بات ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد کے ساتھ دائرہ کاربھی مزید شہروں تک بڑھانا چاہیے۔
اپنی فٹنس اور پرفارمنس کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ملتان سلطانزکا حصہ بن کرخوش ہوں، لوگ اس ٹیم کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے لیکن ہمارے پاس موجود باصلاحیت پلیئرزکسی بھی ٹیم کوہرا سکتے ہیں۔
میری فٹنس اورفارم بھی خاصی بہتری ہے، اس کا اندازہ لاہورقلندرزکیخلاف پہلے میچ سے سب کوہوگیا، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں بھی شائقین کی توقعات پر پورا اتروں۔
ایک سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سے کرکٹ روابط کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، جب تک وہ برسراقتدار ہیں دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ سیریزنہیں ہوپائے گی، ہمیں مودی کی ذہنیت سمجھنی چاہیے جو پاکستان کے حوالے سے بہت منفی ہے، ایک انسان کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہورہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.