خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پسندیدگی کے نئے ریکارڈ بنا لیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری پاکستانی خواتین کرکٹرز کی مختصر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہایت پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں کپتان بسمہ معروف ہاتھ میں بلے کو مائیک کی طرح تھامے گانا گانے کا پوز دکھا رہی ہیں، جب کہ ان کے ساتھ ٹیم کی دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں خاتون بلے باز منیبہ علی، وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو ٹی 20 ورلڈ کی تشہیر کیلئے بنائی گئی ہے، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے آفشل ٹوئٹر اکوؤنٹس سے شیئر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.