پی ایس ایل سیزن فائیو کا جنون ان دنوں سر چڑھ کر بول رہا ہاے اور پاکستانی شوبز ستارے بھی پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے میدان میں آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاراپنی پسند کی پی ایس ایل ٹیم کوسپورٹ کر رہے ہیں۔
ان ستاروں میں گلوکار ، اداکار ، موسیقار اور ماڈل سب ہی شامل ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے بڑ ے ایونٹس میں ہوتا ہےجس کا انتظار سب کو رہتا ہے اور اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوچکی ہیں اور کل سے یہ رنگا رنگ میلہ کراچی سے اپنے کمال کا آغاز کرے گا۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ شوبز کی دنیا کا کونسا اسٹار کس ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے۔
پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، احسان مانی
مہوش حیات اور ہانیہ عامر
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر پی ایس ایل سیزن 5 میں پشاور ذلمی کی ایمبسیڈر اور سپورٹر ہیں، حا ل ہی میں
اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر پشاور ذلمی کے آفیشل سانگ میں بھی جلوہ گر ہوئیں اور اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
اداکار بلال اشرف
پاکستانی اداکار بلال اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں اور سیزن5 میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر اورایمبیسیڈر ہیں۔
Here is a Superstar @IamBilalAshraf who joined Gladiators' Family!#WeTheGladiators #PurpleForce #ShaanePakistan pic.twitter.com/Desx0TfHXQ
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 17, 2020
عاصم اظہر
پاکستانی گلوکار اوراداکار عاصم اظہر بھی بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عاصم اظہر کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کراچی کنگز تیار ہیں بازی پلٹنے کے لیے، گیم بدلنے کے لیے کیونکہ یہ کراچی ہے۔
View this post on Instagram
The young singing sensation #asimazhar is rooting for #karachikings in #hblpslv 🏏 … Here is his special message for the #Kings’ fans out there 😎 #KK #sherkawaar #YehHaiKarachi @asimazhar
A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary) on Feb 15, 2020 at 1:47pm PST
گلوکار فاخر
گلوکار فاخر پی ایس ایل سیزن 1 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر ہیں اور اس بار بھی وہ کوئٹہ ہی کو سپورٹ کررہے ہیں۔
Well known singer and composer F@Faakhir_Mehmood is supporting Quetta Gladiators from PSL Season 1. Here is his special message for #PurpleForce!#WeTheGladiators #ShanePakistan #HBLPSLV pic.twitter.com/4EOJasheZv
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 19, 2020
منیب بٹ
پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کراچی کی رونق اورکراچی کے جوش کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اسی طرح کراچی کنگز کا بھی جوش ہے زوردار، تو پھر ہوجائے اس بار ، کیونکہ یہ ہے کراچی میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا ہوں۔
View this post on Instagram
And here is #MuneebButt with a special message for the #Kings & their city. Thank you @muneeb_butt see you in the matches! #KarachiKings #HBLPSLV #YehHaiKarachi Hojao Taiyaar… Ab hoga #SherKaWaar 🦁 @karachikingsary
A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary) on Feb 10, 2020 at 8:01am PST
سنیتا مارشل
اداکارہ و ماڈل سنتیا مارشل کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کراچی تیار ہے اپنا جوش دکھانے کے لیے کیونکہ کنگز آرہے ہیں میدان میں۔ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی ہوں۔
View this post on Instagram
The Glamorous Model & Actress @sunitamarshallofficial is supporting the boys in blue and red in #hblpslv … Here is her Special Good luck message for the team and supporters of #KarachiKings 👍🏻#KK #sherkawaar #sunitamarshall #YehHaiKarachi ✌🏻
A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary) on Feb 15, 2020 at 11:50pm PST
فرحان سعید
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی کراچی کنگز کا جوش بڑھاتے ہوئے کہا کراچی جہاں خواب پورے ہوتے ہیں، جہاں امیدوں کو جیت کی اڑان ملتی ہے تو کراچی کنگز تیار ہے اس بار جیت کی اڑان بھرنے کے لیے، میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.