Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

فہد مصطفی نے الن فقیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے معروف لوک فنکار الن فقیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لوک فنکار الن فقیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الن فقیر کو ایک چھوٹا سا خراج عقیدت۔‘ میری طرف سے۔
View this post on Instagram
A small tribute to one and only Allan Fakir 🥰
A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on Feb 15, 2020 at 11:46am PST
یاد رہے الن فقیر نے تمغۂ حسن کارکردگی حاصل کیا تھا، ان کو بچھڑے ہوئے انیس برس بیت گئے ہیں۔
انیس برس بیت جانے کے باوجود آج بھی ان کی  آواز کا سحر مداحوں پر طاری ہے۔
اداکار فہد مصطفی کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام پیغام
الن فقیر کو صدر جنرل ضیاء الحق نے 1980ء میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔
 اس کے علاوہ انہیں شاہ لطیف ایوارڈ، شہباز ایوارڈ اور کندھ کوٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ لوک گلوکار الن فقیر کےگیتوں میں نہ صرف سندھ کی ثقافت کی جھلک نمایاں تھی بلکہ انہوں نےموسیقی کو نئی جہت بھی عطا کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.