Popunder ads

Breaking

منگل، 11 فروری، 2020

کبڈی ورلڈکپ: تیسرےروز دفاعی چیمپئن بھارت،آسٹریلیا اورجرمنی کی فتح

کبڈی ورلڈ کپ تیسرے روز آسٹریلیا، جرمنی اور دفاعی چیمئن بھارت نے اپنے مقابلے جیت لئے۔
لاہور میں جاری کبڈی کے عالمی مقابلے میں منگل کو پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آذربائیجان کو 24 کے مقابلے میں 53 پواہنٹس سے شکست دی۔
دوسری مقابلہ جرمنی اور انگلینڈ کے مابین ہوا جس میں جرمنی نے 28 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے روزکے آخری میچ میں بھارت نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ دفاعی چیمئن کا سامنا سرا الیون سے تھا جس میں اسے 27 پوائنٹس کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی۔ بھارت نے 45 پوائنٹس بنائے جبکہ سرا لیون کی ٹیم 18 پوائنٹس اسکور کر سکی۔
 اتوار سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان نے جیتا تھا۔ قومی ٹیم نے کینیڈا کو 40 پوائنٹس کے واضح مارجن سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے 64 جبکہ کینڈا کے 24 پوائنٹس تھے۔ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت اور آسٹریلیا کے علاوہ ایران کی ٹیم نے بھی دو میچز جیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.