Popunder ads

Breaking

جمعہ، 7 فروری، 2020

سائیکل سوارکےلئےایموجی جیکٹ تیار

شہروں میں ٹریفک ہجوم اورحادثات سےبچنےکےلئےکمپنی کی جانب سے ایموجی  والی ایک جیکٹ تیار کی گئی ہے۔
فورڈنامی کمپنی نےسائیکل سوارکےلئےجیکٹ تیارکی ہےجسے’’ایموجی جیکٹ‘‘ کا نام دیا گیاہے۔
یورپ میں ’روڈ میں شرکت‘ کی مہم کے تحت یورپی کارساز کمپنیوں نےاس جیکٹ کی منظوری اورضرورت پرزوردیاہے۔
اس جیکٹ کےپیچھےایل ای ڈیزروشن ہوکر ایک تاثریاایموجی کی شکل اختیارکرتی ہیں اورپیچھےآنےوالےڈرائیورکوسائیکل سوارکے موڈ سے آگاہ کرتی ہے۔
ایموجی کئی طرح سے اپنے پہننےوالےکےتاثرات کااظہار کرتی ہیں، مثلاً مسکراتاچہرہ سوار کے خوش ہونےکوظاہرکرتاہےجبکہ اداس چہرہ بتاتا ہےکہ سائیکل چلانےوالااس وقت چڑچڑےپن کاشکارہے۔
اس کےعلاوہ ایل ای ڈی کئی طرح کےسمتی اشارے بھی کرتی ہےجن سےمعلوم ہوسکتاہےکہ وہ کہاں مڑناچاہتاہے۔ اسی طرح ٹائر پنکچرہونے کی صورت میں بھی خطرے کاسگنل جیکٹ پرروشن ہوجاتا ہے۔
لسانیات کے ماہر نیل کوہن کے مطابق ایموجی ہماری زبان اوراظہارکوثابت کرتےہیں۔ ہم ایموجی کےذریعے چہرے کے تاثرات، خوشی، غم یا غصے کو ظاہر کرتے ہیں۔ فورڈ کمپنی کی اس ایجاد کے ذریعے سائیکل سوار اپنے مزاج یا کسی کیفیت سے دوسروں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔
تاہم ابھی یہ ایل ای ڈی ایموجی جیکٹ صرف آزمائشی مراحل میں ہے اور فورڈ نے اسے مارکیٹ تک لانے میں کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
واضح رہےکہ شہروں کےٹریفک ہجوم میں سائیکل چلاناایک مشکل امرہوتاہے۔ صرف یورپ میں سالانہ 2000    حادثات  رونما  ہوتے ہیں ۔
 امریکامیں 2018 میں 820 افراد حادثات کےشکارہوئے۔اس کےتدارک کےلیے اب ایموجی جیکٹ بنائی گئی ہے جو ایک جانب تو سائیکل سوار کی کیفیت بتاتی ہے تو دوسری جانب کار ڈرائیوروں سے ان کا رابطہ کراتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.