Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

بھارت نے اپنی دفاعی بجٹ میں چھ فیصد اضافہ کردیا




نئی دہلی:(02 فروری 2020)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک مرتبہ پھر دفاعی بجٹ میں چھ فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد روایتی حریف بھارت کا دفاعی بجٹ 45.45 ارب امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں چھ فیصد اضافہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے لگ بھگ چونتیس کھرب بھارتی روپے مختص کردئیے ہیں جب کہ پنشن کی مد میں دی جانے والی رقم کو بھی شامل کرلیا جائے تو یہ رقم 4.7 لاکھ کروڑ بنتی ہے۔
اس بجٹ سے جدید اسلحہ، لڑاکا طیارے، جنگی جہاز اور دیگر فوجی ساز و سامان خریدا جائے گا۔ 2.09 لاکھ کروڑ فوجیوں کی تنخواہوں میں خرچ ہوں گے، جب کہ پنشن کے 1.33 لاکھ کروڑ اس کے علاوہ ہیں۔
مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں چھ فیصد تک اضافہ کرکے اپنی جنگی ترجیحات کا اظہار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل اپنی تقریر میں یونین بجٹ پیش کیا،اب تک اسمبلی میں کی جانے والے بجٹ تقاریر میں یہ سب سے طویل تقریر تھی۔
واضح رہے کہ بھارت کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے اور درآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے باوجود اپنے شہریوں کو ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت تک نہ دے پانے والی مودی حکومت کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو چھو رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.