Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

ساتھی اداکار کا سارہ خان کے لیے ‘گانے’ کا تحفہ

زوہاب علی خان بچپن سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور حال ہی میں ان کا ایک اور ٹیلینٹ بھی سب کے سامنے آیا ہے۔
نوجوان اداکار زوہاب خان نے اپنی پسندیدہ ترین اداکارہ سارہ خان کے لیے ریپ (گانے کی قسم) لکھا ہے۔
اس ریپ گانے کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اس نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے، شکریہ مجھے یہ بے حد اچھا لگا‘۔
۔۔۔اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر زوہاب خان کی کاوش کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی نوجوان اداکار کے ٹیلنٹ کو بھی سراہا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زوہاب خان اداکارہ سارہ خان کے بڑے مداح ہیں اور حال ہی میں وہ ان کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل میں بھی کام کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.