Popunder ads

Breaking

پیر، 17 فروری، 2020

ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوئی

ملک بھرمیں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم آج (پیر) شروع ہوئی ہے ۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کے تین کروڑ چھیانوے لاکھ بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ہنگامی اقدامات کے قومی مرکز کے ایک عہدیدارکے مطابق دولاکھ پینسٹھ ہزا ر سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔قومی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے معاشرے کے تمام طبقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون کریں۔ظفرمرزا نے کہاکہ ہم نے گزشتہ مہم کے دوران اپنی کارکردگی کابغورجائزہ لیاہے ،صوبائی اورضلعی ٹیموں نے قطرے پلانے کی اس ملک گیرمہم کے لئے پہلے سے بہترتیاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہربچے کو پولیو کے خاتمے کے لئے قطرے پلانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.