نئی دہلی : بھارت کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی مظلوم کشمیریوں سے ہمدردی برداشت نہ ہوئی اور ترکی سے بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا. بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترک صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا کہ 'بھارت جموں و کشمیر سے متعلق تمام حوالہ جات کو مسترد کرتا ہے اور وہ بھارت کا اٹوٹ اور لازمی حصہ ہے۔ رویش کمار نے مزید کہا کہ ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور حقائق کی صحیح تفہیم پیدا کریں، جس میں پاکستان سے بھارت اور خطے کو دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والے سنگین خطرات بھی شامل ہیں۔
اتوار، 16 فروری، 2020
بھارت کو ترک صدر کی کشمیریوں سے ہمدردی برداشت نہ ہوئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.