کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کیچمکتی دھمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی تقریب میںاسکواش لیجنڈ جہانگیرخان اور چیئرمین پی سی بی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی منہ دکھائی کراچی میں ہو گئی۔ اسکوائش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیرخان ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم تک لائے اور دفاعی کپتان سرفراز احمد کے حوالے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا پاکستان اب محفوظ ترین ملک ہے۔ پورے پی ایس ایل کی میزبانی کرنا ہمارے لیئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
احسان مانی نے کہا سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ایمسی سی کی ٹیموں کے دورہ پاکستان اور پی ایس ایل کی میزبانی کے بعد پاکستانکرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ایونٹ کی میزبانی کیلئےبھی بڈ کریگا ۔
احسان مانی نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اگلے سالپی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہونگے ۔
آج میچ سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی۔ تقریب میں ملک کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ سر بکھیریں گی۔
ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.