Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

کرکٹ کا ایک اور منفرد اعزاز کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے نام


جمعے کے روز بھارت سے پہلے ٹیسٹ میں میدان میں اترتے ہی روس ٹیلر تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن جائیں گے۔
حال ہی میں انھوں نے بھارت کے ہی خلاف 5 میچز کی سیریز کے دوران 100 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا، اب جمعے کو وہ اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلیں گے،اس سے قبل وہ 231 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، اس طرح وہ تینوں فارمیٹس کے 100 یا زائد میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.