Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ کی پراسرارموت

لاہور:(08 فروری 2020)لاہورمیں کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ اقرا کائنات کی پراسرار موت ہوئی ہے،کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے موت کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایدھی سینٹر ٹاؤن شپ میں کاشانہ کی سابقہ رہائشی خاتون کی پراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے،کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اقرا کی موت کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کاشانہ اسکینڈل کی گواہ تھی جسےمبینہ طور پر راستے سےہٹایا گیا ہے۔
کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ کائنات وہ بچی ہے جو بچپن ہی سے فلاحی اداروں میں رہی ہے اور اس سے غیراخلاقی و غیرمناسب کام بھی کروائے جاتے رہے ہیں۔ افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دو ماہ قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقرا کا انتقال پابچ فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سینٹر لایا گیا تھا، پہلے ایدھی سینٹر کی جانب سے کہا یہ جا رہا تھا کہ اقرا کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مزاحمت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اقرا کا شوہر اس کا حال پوچھنے بہت بار آچکا ہے، تاہم ایدھی سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے اور اقرا کو لاوارث لاش کے طور پر نہیں دفنایا جائے گا۔
دوسری جانب کاشانہ واقعے میں ایک نئی کہانی سامنے آئی ہے،جہاں اقرا کائنات نے افشاں لطیف پر ہی زبردستی شادیاں کروانے کا الزام عائد کی تھا، تھانہ باغبانپورہ میں سترہ دسمبر دو ہزار انیس کو اقرا کائنات کے بیان پر رپٹ بھی درج ہو چکی ہے،رپٹ کے مطابق اقرا کائنات نے بیان دیا کہ افشاں لطیف نے ہی اس کی زبردستی شادی کروائی تھی۔
پولیس کا موقف ہے کہ اقرا کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے،خاتون کے معدے کے نمونوں کو فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.