Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کیا ‘عائشہ عمر

لاہور:معروف خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کیا ہے‘ کامیابی کے لئے کسی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا۔
عائشہ عمر نے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی جاﺅں اپنے ملک اور اپنی عزت کا سب سے زیادہ خیال رکھتی ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.